لاہور میں چوتھے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ 2025 کی میڈیا بریفنگ

لاہور، 23 ستمبر 2025 — چوتھے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ 2025 کی میڈیا بریفنگ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے کمانڈر سنٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے میڈیا کو ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

شاہراہ نور جہاں پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث عادی ملزم جری حیدر گرفتار

انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے 04 اکتوبر 2025 تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے 8 بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، ماڑی انجینئرز، رینجرز پولیس، پورٹ قاسم اور نیشنل بینک آف پاکستان شامل ہیں۔

ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کہا کہ کھیل معاشرے میں نظم و ضبط، تحمل اور برداشت پیدا کرتے ہیں۔ پاک بحریہ اپنے افسران اور سیلرز کو صحت مند سرگرمیوں میں یکساں مواقع فراہم کرتی ہے تاکہ وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرسکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہاکی کا ماضی تابناک رہا ہے لیکن یہ کھیل مختلف وجوہات کے باعث زوال کا شکار ہے۔ پاک بحریہ، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے 2016 سے یہ ٹورنامنٹ باقاعدگی سے منعقد کروا رہی ہے۔ تیسرا ٹورنامنٹ 2021 میں کراچی میں ہوا جسے اعلیٰ سطح پر پذیرائی ملی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ نہ صرف کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع فراہم کرے گا بلکہ نوجوانوں میں ہاکی کے کھیل کی اہمیت اجاگر کرے گا۔ ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لیے کیش انعامات بھی رکھے گئے ہیں، جن میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والی ٹیموں کے علاوہ بہترین کھلاڑی، بہترین اسکورر اور بہترین گول کیپر کے لیے خصوصی انعامات شامل ہیں۔

ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے آخر میں پاکستان ہاکی فیڈریشن، اسپانسرز، اسپورٹس بورڈ پنجاب اور نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایونٹ کی تیاریوں میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔

64 / 100 SEO Score

One thought on “لاہور میں چوتھے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ 2025 کی میڈیا بریفنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!