اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر وکی کوشل کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے زندگی کے نئے اور بہترین دور کے آغاز کا اعلان کیا۔ انہوں نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری بانٹتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے پہلے بچے کے منتظر ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اور وکی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش اکتوبر یا نومبر میں متوقع ہے۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل 9 دسمبر 2021 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔