سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے۔

خیرپور کے دو حلقوں میں 24 ستمبر کو ضمنی بلدیاتی الیکشن، عام تعطیل کا اعلان

شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کو سب سے زیادہ خطبہ حج دینے کا اعزاز حاصل رہا جبکہ وہ سعودی علماء کونسل کے امیر بھی رہے۔ ان کا شمار عالم اسلام کی جید شخصیات میں ہوتا تھا جنہوں نے کئی دہائیوں تک دین کی خدمت کی۔

سعودی وزارتِ مذہبی امور کے مطابق شیخ عبدالعزیز کی نمازِ جنازہ آج نمازِ عصر کے بعد ریاض میں ادا کی جائے گی جبکہ پورے سعودی عرب میں غائبانہ نمازِ جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!