کراچی میں مائیکروفنانس کانفرنس 7 سے 9 اکتوبر تک — "Renaissance of Microfinance” کے موضوع پر عالمی ماہرین اور پالیسی ساز شریک ہوں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صنعتی ترقی (UNIDO) و سندھ کے دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے اور جامع ترقی (PAIDAR) کے اشتراک سے سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس (AMC) کا نواں ایڈیشن 7 سے 9 اکتوبر کو کراچی میں منعقد ہوگا۔

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ — پولیس، خواجہ سرا اور صحافی خصوصی طور پر ہدف: سنی تحریک

"Renaissance of Microfinance” کے عنوان پر ہونے والی اس کانفرنس میں صنعتی ماہرین، پالیسی ساز، ریگولیٹرز بشمول اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP)، ترقیاتی شراکت دار بشمول عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک، کے علاوہ جدت کار اور مائیکروفنانس کے نمایاں رہنما شریک ہوں گے۔

کانفرنس میں کلیدی خطابات اور پینل مباحثوں کے دوران شعبے کی ازسرنو تشکیل، خطرات اور رسائی، پالیسی اور جدت، خواتین اور دیہی اداروں میں مالی شمولیت، ماحولیاتی خطرات کے مقابل حکمت عملی، بلینڈڈ فنانس کی اہمیت اور فِن ٹیک کے ساتھ انضمام جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی جائے گی۔

پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے چیئرمین عامر خان اور یونیڈو کے نمائندہ احسان گیلانی نے کہا کہ یہ کانفرنس گزشتہ دو دہائیوں کی کامیابیوں پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں مائیکروفنانس کے مستقبل کے لیے ایک قومی پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ جدت کو اپنانے، شراکت داریوں کو فروغ دینے اور مالی شمولیت کے عزم کے ذریعے یہ شعبہ ملک میں سماجی انصاف، معاشی تبدیلی اور پائیدار ترقی کا محرک بن سکتا ہے۔

تعارفی تقریب میں پاکستان مائیکروفنانس انویسٹمنٹ کمپنی (PMIC)، اے ایس اے۔پی مائیکروفنانس بینک، ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک اور دیگر اہم ادارے و اسپانسرز شریک ہوئے۔

59 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!