اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
سی ٹی ڈی پنجاب کے تین ماہ میں 940 آپریشن، 89 دہشتگرد گرفتار
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں پرویز الٰہی، اسد عمر اور شبلی فراز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں، تاہم اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے وزارت قانون کو لکھے گئے خط کا جواب تاحال موصول نہیں ہوا۔ عدالت نے مزید کارروائی 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
