سی ٹی ڈی پنجاب کے تین ماہ میں 940 آپریشن، 89 دہشتگرد گرفتار

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے تین ماہ کے دوران صوبے بھر میں 940 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں فتنہ الخوارج کے 55 ارکان سمیت 89 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں لاہور اور راولپنڈی سے 14، 14، فیصل آباد اور بہاولپور سے 7، جھنگ اور سرگودھا سے 6، ساہیوال سے 5، گوجرانوالہ سے 4 جبکہ گجرات اور بہاولنگر سے 3، 3 دہشتگرد شامل ہیں۔

گرفتار دہشتگردوں میں فتنہ الخوارج کے 55، داعش کے 5 اور القاعدہ کے 2 ارکان بھی شامل ہیں۔ ان کی شناخت اسحاق، شعیب، حمزہ، جاوید اقبال، اسحاق خان، زاہد، سہیل، اسد، طاہر اور منیر سمیت دیگر کے ناموں سے ہوئی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔ دہشتگرد مختلف مقامات پر کارروائیاں کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

حکام نے مزید بتایا کہ تین ماہ کے دوران 13 ہزار 521 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن میں 552,692 افراد سے پوچھ گچھ اور 1,131 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “سی ٹی ڈی پنجاب کے تین ماہ میں 940 آپریشن، 89 دہشتگرد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!