کراچی: آرام باغ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے الیکٹرک مارکیٹ کی دکان اور گودام سے چوری ہونے والا لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا اور دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کراچی: ایف آئی اے اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، 94 ہزار جعلی ڈالرز سمیت ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت صادق خان عرف انیس ولد محمد یاسین اور حبیب اللہ ولد یونس کے نام سے ہوئی ہے۔ دوران تفتیش ملازم صادق خان نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ آٹھ ماہ سے مختلف اوقات میں سامان چوری کرتا اور اسے حبیب اللہ کے ہاتھوں فروخت کرتا رہا۔
پولیس نے صادق خان کی نشاندہی پر حبیب اللہ کو بھی گرفتار کیا اور اس کے گھر سے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 341/2025 بجرم دفعہ 381/411 تعزیراتِ پاکستان تھانہ آرام باغ میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
