ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ، طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست

پلندری: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کیڈٹ کالج پلندری کا دورہ کیا اور طلباء و اساتذہ سے خصوصی نشست میں گفتگو کی۔ اس موقع پر شرکاء نے معرکۂ حق میں بھارت کو ذلت آمیز شکست دینے پر افواجِ پاکستان کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔

آرام باغ پولیس کی کارروائی، لاکھوں روپے کا چوری شدہ سامان برآمد، 2 ملزمان گرفتار

نشست کے دوران طلباء و اساتذہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے تمام سوالات کے مدلل اور تسلی بخش جواب دیے جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ پرنسپل کالج نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو اور عزم نے حوصلوں کو مزید تقویت بخشی ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ بطور ذمہ دار شہری سوشل میڈیا کی خبروں پر تحقیق لازمی ہے۔ اگر بھارت نے دوبارہ کسی جارحیت کی کوشش کی تو اسے ہزیمت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان و کشمیر کو کوئی طاقت ایک دوسرے سے جدا نہیں کر سکتی۔

شرکاء نے قائداعظم محمد علی جناح کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو سے دفاع وطن کے لیے پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کو سمجھنے کا موقع ملا۔

شرکاء نے کیڈٹ کالج پلندری کے پہلے شہید میجر رب نواز طارق کی عظیم قربانی پر بھی فخر کا اظہار کیا اور عزم دہرایا کہ ہر طرح کی بھارتی جارحیت پر وہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

66 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!