کراچی: میمن گوٹھ تھانے کی حدود میں تین خواجہ سرا فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے تینوں کو گولیاں مار کر قتل کیا۔
مچھر کالونی کا خطرناک بھتہ خور پولیس مقابلے میں زخمی، ایک ساتھی ہلاک
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تینوں خواجہ سراوں کی لاشیں زمین پر پڑی تھیں، جو ایک دوسرے سے چند قدم کے فاصلے پر موجود تھیں۔
پولیس حکام نے واقعے کو ٹارگٹڈ کلنگ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
