اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 6 مسافر آف لوڈ اور گرفتار

اسلام آباد/لاہور: ایف آئی اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہانگ کانگ جانے کی کوشش کرنے والے پانچ مسافروں کو آف لوڈ کردیا جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات پر رومانیہ جانے کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔

ایچ ون-بی ویزا فیس مستقل نہیں، صرف نئی درخواست پر لاگو ہوگی: وائٹ ہاؤس

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے ہانگ کانگ جانے والے مسافر تھائی لینڈ وزٹ ویزے کے ذریعے سفر کر رہے تھے۔ مسافروں کے اہلخانہ نے ایجنٹ کو فی کس ڈیڑھ کروڑ روپے ادا کیے تھے۔ ایجنٹ نے جعل سازی کرتے ہوئے تین بچوں کا نادرا ریکارڈ بھی تبدیل کیا۔

آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں بشریٰ، امجد علی، علیزے شاہین، محمد عدنان اور ذیشان علی خان شامل ہیں۔ حکام کے مطابق امجد علی، بشریٰ کا حقیقی بیٹا ہے، جبکہ باقی تین مسافروں کو اس کے بچے ظاہر کر کے بیرون ملک لے جانے کی کوشش کی گئی۔

ادھر لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر رومانیہ جانے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے جو فلائٹ نمبر ایف زیڈ-360 کے ذریعے ورک ویزے پر روانہ ہورہا تھا۔

امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پائے جانے پر اس کے دستاویزات کی جانچ کی گئی تو پاسپورٹ پر پروٹیکٹر آف امیگرنٹ کا اصلی اسٹیکر موجود تھا لیکن رومانیہ کا ورک ویزا جعلی نکلا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے یہ جعلی ویزا محمد منیر اور محمد زمان نامی ایجنٹس سے 18 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔ گرفتار ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔

One thought on “اسلام آباد اور لاہور ایئرپورٹس پر انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 6 مسافر آف لوڈ اور گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!