ایچ ون-بی ویزا فیس مستقل نہیں، صرف نئی درخواست پر لاگو ہوگی: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: امریکی ایچ ون-بی ویزا کی نئی فیس سے متعلق وائٹ ہاؤس نے وضاحت جاری کردی ہے۔ پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یہ فیس سالانہ نہیں بلکہ ایک مرتبہ جمع کرائی جانے والی رقم ہے جو صرف نئی پیٹیشن پر لاگو ہوگی۔ موجودہ ویزا ہولڈرز جتنی بار چاہیں امریکا چھوڑ کر دوبارہ داخل ہوسکتے ہیں اور ان پر کوئی اضافی فیس لاگو نہیں ہوگی۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی، بیشتر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز فعال

ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ فیس صرف ابتدائی درخواست پر لاگو ہوگی اور موجودہ ویزا ہولڈرز یا تجدید کرنے والوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

امریکا کی نئی ویزا پالیسی آج سے نافذ ہوگئی ہے۔ اس پالیسی کے تحت ہنرمند افراد کے لیے ایچ ون-بی ویزا فیس 1 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی ہے جس سے سب سے زیادہ بھارت متاثر ہوگا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال مجموعی طور پر 3 لاکھ 99 ہزار 395 ایچ ون-بی ویزے جاری کیے گئے، جن میں 2 لاکھ 83 ہزار 397 بھارتی شہریوں کو ملے۔ چین 46 ہزار 680 ویزوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو مجموعی طور پر ایک فیصد سے بھی کم ویزے ملتے ہیں، تاہم ویزا فیس میں اضافے سے امریکا جانے کے خواہشمند تمام ہنرمند افراد متاثر ہوں گے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایچ ون-بی ویزا فیس مستقل نہیں، صرف نئی درخواست پر لاگو ہوگی: وائٹ ہاؤس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!