کندھ کوٹ کچے میں پولیس آپریشن، دو ڈاکو ہلاک، پانچ زخمی

کندھ کوٹ: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کا آپریشن گزشتہ روز سے جاری ہے جس میں دو انعام یافتہ ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان جدید اسلحے سے فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔

کراچی: گارڈن عثمان آباد میں مین ہول کی صفائی کے دوران باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق

گزشتہ روز انڈس ہائی وے پر قمبرانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے اور ایک پولیس اہلکار کے اغوا کے بعد ایس ایس پی کشمور محمد مراد کی نگرانی میں بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران دو خطرناک ڈاکو، شفیق ڈاہانی اور صحبت جاگیرانی مارے گئے جبکہ پانچ ڈاکو زخمی ہوگئے۔

پولیس نے ہلاک ڈاکو شفیق ڈاہانی کی لاش تحویل میں لے کر کندھ کوٹ اسپتال منتقل کردی۔ ایس ایس پی کشمور کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران مغوی پولیس اہلکار کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور جلد اسے رہا کرا لیا جائے گا۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کندھ کوٹ کچے میں پولیس آپریشن، دو ڈاکو ہلاک، پانچ زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!