سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی، بیشتر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز فعال

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ بجلی کے ڈھانچے کی بحالی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق زیادہ تر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز بحال کردیئے گئے ہیں۔

کندھ کوٹ کچے میں پولیس آپریشن، دو ڈاکو ہلاک، پانچ زخمی

رپورٹ کے مطابق سیلاب سے مجموعی طور پر 51 گرڈ اسٹیشنز اور 588 فیڈرز متاثر ہوئے تھے۔ ان میں سے 356 فیڈرز مکمل طور پر جبکہ 225 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں۔

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، جن میں سے 57 فیڈرز مکمل اور 24 جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں۔ فیسکو میں مکمل بحالی 21 سے 22 ستمبر تک متوقع ہے۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے 66 متاثرہ فیڈرز میں سے تمام بحال ہوچکے ہیں، صرف ایک فیڈر جزوی طور پر فعال ہے۔ لیسکو کے لیے مکمل بحالی کا عمل 22 ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

ملتان الیکٹرک کمپنی (میپکو) کے 181 متاثرہ فیڈرز میں سے 23 مکمل طور پر جبکہ 151 جزوی طور پر بحال کیے جاچکے ہیں۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ جیسے ہی پانی اترے گا، باقی متاثرہ فیڈرز بھی مکمل طور پر فعال کردیے جائیں گے۔

52 / 100 SEO Score

One thought on “سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی، بیشتر گرڈ اسٹیشنز اور فیڈرز فعال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!