ٹرمپ کا افغانستان کو بگرام ایئربیس واپس دینے کا مطالبہ، کابل کا سخت ردعمل

واشنگٹن/کابل: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کو دھمکی دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بگرام ایئربیس امریکا کو واپس کیا جائے، بصورت دیگر "بہت برا ہوگا”۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر افغانستان نے ایئربیس حوالے نہ کیا تو وہ سخت اقدامات اٹھائیں گے۔

کسی کو امریکا سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ

افغانستان نے فوری ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر کے مطالبے کو یکسر مسترد کردیا۔ افغان وزارتِ خارجہ نے واضح کیا کہ افغان سرزمین پر امریکی افواج کی واپسی ناقابلِ قبول اور ناقابلِ عمل ہے۔

یاد رہے کہ برطانیہ کے دورے کے دوران ٹرمپ نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ امریکا افغانستان سے بگرام ایئربیس واپس لینے کی کوشش کر رہا ہے۔

افغان حکومت نے مؤقف اپنایا کہ افغانستان اپنی خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا اور غیر ملکی افواج کی دوبارہ آمد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “ٹرمپ کا افغانستان کو بگرام ایئربیس واپس دینے کا مطالبہ، کابل کا سخت ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!