وزیراعظم شہباز شریف امریکا روانہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ غزہ پر خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے اور اپنے دورہ امریکا کے دوران مسئلہ کشمیر، فلسطین اور قطر پر حملے سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

ٹرمپ کا افغانستان کو بگرام ایئربیس واپس دینے کا مطالبہ، کابل کا سخت ردعمل

لندن میں چار روزہ قیام کے دوران وزیراعظم نے پاکستانی کمیونٹی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ امریکن پاکستانی رہنما ساجد تارڑ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ امریکا کے دوران سائڈ لائنز پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

وزیراعظم 27 ستمبر کو نیویارک سے روانہ ہوں گے اور 29 ستمبر کو برطانیہ کے راستے وطن واپس پہنچیں گے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم شہباز شریف امریکا روانہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!