ورجینیا: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کسی ملک کو امریکا سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک پر ٹیرف عائد کرنے سے امریکا کو اربوں ڈالر کا فائدہ ہو رہا ہے۔
ورجینیا میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یورپی ممالک اب بھی روس سے تیل خرید رہے ہیں جبکہ سالہا سال سے امریکا میں مہنگی منشیات بیچی جارہی ہیں، لیکن اب ایسا مزید نہیں ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پیر کے روز آٹزم سے متعلق اہم پالیسی بیان جاری کریں گے۔
ٹرمپ نے برطانیہ کے حالیہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ نہایت کامیاب رہا، شاہ چارلس بہترین شخصیت ہیں اور برطانیہ میں ان کی بے حد عزت افزائی کی گئی جس سے امریکا کا وقار بڑھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک سال قبل سعودی بادشاہ نے امریکا کو دیوالیہ قرار دیا تھا لیکن آج امریکا دنیا کا سب سے کامیاب ملک بن چکا ہے۔