پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں سنائی گئی پانچ سال قید کی سزا کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
جیکب آباد میں سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر جعفر ایکسپریس روک دی گئی
خدیجہ شاہ نے اپنے وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے اپیل دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ لیے بغیر اور قانون کے منافی سزا سنائی۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے واقعے کے وقت موقع پر موجود نہیں تھیں بلکہ انہیں سوشل میڈیا پر سرگرمی کے باعث سزا دی گئی۔
اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور خدیجہ شاہ کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
