ضلعی اور سیشن عدالت نے ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا پر اثر رکھنے والی ثنا یوسف کے قتل کیس میں مرکزی ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کردی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔
خدیجہ شاہ نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں سزا لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردی
دورانِ سماعت ملزم عمر حیات کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے پوچھا کہ کیا اس نے ثنا یوسف کو قتل کیا؟ تاہم ملزم نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے قصور ہیں اور یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ اس نے یہ دعویٰ بھی رد کیا کہ واقعے کے دوران متاثرہ کا موبائل فون چھینا گیا تھا۔
عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے بعد مزید کارروائی کے لیے سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ مقدمہ ابتدائی طور پر سنبل پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا، ایف آئی آر کے مطابق عمر حیات نے مبینہ طور پر ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر انہیں گولی مار کر قتل کیا
