پی این ایس سی کا 1500واں یومِ ولادتِ رسول ﷺ عقیدت و احترام سے منانے کا اہتمام

کراچی (پ ر) پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پندرہ سو واں یومِ پیدائش نہایت عقیدت و احترام سے منایا۔ اس موقع پر پچاسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے تحت کراچی میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

نیول چیف کا بحریہ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کراچی میں ڈینٹل کالج و اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکالرز نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کی روشنی میں سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسلمان اپنی آن لائن سرگرمیوں کو اسلامی اقدار جیسے دیانتداری، اخلاق اور باہمی احترام کے ساتھ ہم آہنگ کریں۔

علماء نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایسا ماحول قائم کیا جائے جہاں دوسروں کی عزت و وقار کا مکمل خیال رکھا جائے، جھوٹ، نفرت اور انتشار کے بجائے مثبت اور تعمیری مواد کو فروغ دیا جائے تاکہ یہ پلیٹ فارم بھی سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں معاشرتی بھلائی کا ذریعہ بن سکے۔

یہ تقریب وزارتِ مذہبی امور کی ہدایت پر عشرہ رحمت اللعالمین کے تحت منعقد کی گئی، جس میں "سوشل میڈیا کے محفوظ استعمال کی تعلیم و تربیت میں ریاستی ذمہ داریاں، سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں” کے موضوع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

تقریب پی این ایس سی کے اس عزم کی عکاسی تھی کہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیاتِ مبارکہ کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ جدید معاشرے میں مثبت اقدار کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس موقع پر پی این ایس سی کے سی ای او سید جرار حیدر کاظمی، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، افسران اور عملے کے اراکین نے شرکت کی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “پی این ایس سی کا 1500واں یومِ ولادتِ رسول ﷺ عقیدت و احترام سے منانے کا اہتمام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!