کراچی (اسٹاف رپورٹر) میمن گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شراب فروشی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پی این ایس سی کا 1500واں یومِ ولادتِ رسول ﷺ عقیدت و احترام سے منانے کا اہتمام
پولیس کے مطابق کارروائی میمن گوٹھ کی حدود میں کی گئی، جہاں سے گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہد حسین، برکت علی اور نظیر احمد کے ناموں سے ہوئی۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 64 عدد مختلف برانڈز کی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں جبکہ زیر استعمال چنگان گاڑی نمبر SA-7377 بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ ان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
