رکاوٹوں کا خاتمہ: اسٹیوٹا اور سندھ جیل خانہ جات قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے لیے یکجا

کراچی — اسپیشل اسسٹنٹ برائے وزیرِاعلیٰ سندھ جنید بلند نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات سندھ فدا حسین مستوئی سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی جس میں قیدیوں کو ہنر مند بنانے اور رہائی کے بعد روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں محفلِ ذکر مصطفیؐ کا انعقاد

ملاقات میں طے پایا کہ سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (اسٹیوٹا) اور سندھ جیل خانہ جات مشترکہ طور پر "جیل سے روزگار تک – پیغام پاکستان” کے تحت قیدیوں کے لیے فنی تربیتی پروگرامز شروع کریں گے۔ اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو رہائی کے بعد معاشرے کا کارآمد شہری بنانا اور ان کے لیے پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

اس منصوبے کے تحت قیدیوں کو مختلف فنی شعبوں میں تربیت دی جائے گی تاکہ وہ عملی زندگی میں باعزت روزگار حاصل کرسکیں۔ جنید بلند نے کہا کہ ’’آج کا ہنر، کل کا مستقبل‘‘ کے وژن کے تحت سندھ حکومت قیدیوں کی بحالی اور اصلاح کو ترجیح دے رہی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات فدا حسین مستوئی نے کہا کہ یہ اشتراک نہ صرف قیدیوں کی ذہنی و معاشرتی اصلاح کا باعث ہوگا بلکہ ان کے خاندانوں کے لیے بھی امید کی نئی کرن ثابت ہوگا۔

حکومتی حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’’اندر تربیت، باہر مواقع‘‘ کے فارمولے کے تحت قیدیوں کی بحالی اور روزگار کے لیے مربوط اقدامات جاری رہیں گے۔

WhatsApp Image 2025 09 18 at 8.39.21 PM WhatsApp Image 2025 09 18 at 8.39.22 PM

52 / 100 SEO Score

One thought on “رکاوٹوں کا خاتمہ: اسٹیوٹا اور سندھ جیل خانہ جات قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے لیے یکجا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!