یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سست، بحالی میں 5 ہفتے لگ سکتے ہیں

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی میں سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہوئی ہے۔

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک

سیکرٹری آئی ٹی کے مطابق ایک یا دو نہیں بلکہ 4 سے 5 کیبلز کٹ چکی ہیں جن میں سے دو کیبلز پاکستان آنے والی ہیں، کمپنیوں نے فوری طور پر بینڈوتھ کو متبادل راستوں پر منتقل کردیا ہے۔

انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ متاثرہ کیبلز کی مکمل بحالی میں 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ میں پاکستان میں مزید تین نئی کیبلز شامل ہوں گی جو براہ راست یورپ سے منسلک ہوں گی۔ ان کیبلز کے لیے معاہدے بھی ہوچکے ہیں۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “یمن کے ساحل پر سب میرین کیبل کٹنے سے پاکستان میں انٹرنیٹ سست، بحالی میں 5 ہفتے لگ سکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!