پی ٹی آئی کا دولت مشترکہ کی رپورٹ پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ، عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 2024 کے عام انتخابات سے متعلق دولت مشترکہ کی لیک رپورٹ نے وہی حقائق تسلیم کر لیے جو قوم 8 فروری سے جانتی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم عدالت بھی جائیں گے اور جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں تاکہ الیکشن کی حقیقت سامنے آ سکے۔

سلطان پور میں امدادی ٹرکوں پر متاثرین کا دھاوا، بھگدڑ میں پٹواری زخمی

سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ کئی حلقوں میں فارم 45 اور 46 میں تضاد موجود ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے پٹیشنز سننے کے لیے پی سی او ججز تعینات کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دولت مشترکہ نے تصدیق کر دی ہے کہ یہ رپورٹ ان ہی کی ہے اور اب ہم انہیں خط بھی لکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں یورپی یونین بھی اپنی رپورٹ جاری کرے تاکہ شفافیت یقینی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس رپورٹ کو بنیاد بنا کر عدالت میں جائے گی اور 2024 کے انتخابات کی تحقیق کے لیے کمیشن کا مطالبہ کرے گی۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “پی ٹی آئی کا دولت مشترکہ کی رپورٹ پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ، عدالت جانے کا اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!