تیموریہ تھانہ کی حدود میں متین فوڈ پر فائرنگ، بھتے کا میسج موصول

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ ناظم آباد بلاک M میں واقع متین فوڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ زیرِ تعمیر سڑک کی دوسری جانب سے کی گئی جس کا ہدف متین فوڈ کا بورڈ تھا۔

نیتن یاہو کا قطر پر حملے کا دفاع، الزام: قطر حماس کو مالی معاونت فراہم کرتا ہے

اطلاع ملتے ہی ایس پی گلبرگ، ایس ڈی پی او شادمان اور ایس ایچ او تھانہ تیموریہ موقع پر پہنچ گئے، جبکہ کرائم سین یونٹ کو بھی شواہد اکٹھا کرنے کے لیے طلب کر لیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شیلز اور دیگر شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے کچھ دیر بعد متین فوڈ کے آن لائن ڈلیوری واٹس ایپ نمبر پر بھتے کا پیغام موصول ہوا، تاہم اس سے قبل کسی قسم کی کال یا میسج نہیں آیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

WhatsApp Image 2025 09 17 at 10.27.33 PM WhatsApp Image 2025 09 17 at 10.27.34 PM WhatsApp Image 2025 09 17 at 10.27.34 PM 1

61 / 100 SEO Score

One thought on “تیموریہ تھانہ کی حدود میں متین فوڈ پر فائرنگ، بھتے کا میسج موصول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!