ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کا دورہ، طلبہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

میرپور (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلبہ و اساتذہ نے خصوصی نشست میں شرکت کی۔

تیموریہ تھانہ کی حدود میں متین فوڈ پر فائرنگ، بھتے کا میسج موصول

نشست کے دوران طلبہ نے کہا کہ آج کی گفتگو حقائق پر مبنی تھی جس سے ان کی معلومات میں بھرپور اضافہ ہوا۔ طلبہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا اور پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔

اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں ایک نیٹ ریجنل سٹیبلائزر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔ اس موقع پر فضا پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ڈی جی آئی ایس پی آر کا آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کا دورہ، طلبہ کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!