ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث غیر قانونی ایجنٹ گرفتار

کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث غیر قانونی ٹریول ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایات پر کی گئی۔

سعید آباد پولیس کی کامیاب کارروائی، گٹکا ماوا کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت رشید علی کے نام سے ہوئی ہے جو شہریوں کو کمبوڈیا میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹور رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 8 پاسپورٹس اور دیگر سفری دستاویزات برآمد کی گئیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ اور بھاری رقوم وصول کرتا رہا تاہم کسی بھی شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا۔ برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے بھی ملزم حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔

ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث غیر قانونی ایجنٹ گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!