گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا Xuzhou میں الیکٹریک گاڑیوں اور موٹر سائیکل فیکٹری کا دورہ

Xuzhou: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے شہر شوزو (Xuzhou) میں الیکٹریک گاڑیوں اور موٹر سائیکل فیکٹری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وہ Xuzhou کے میئر کے ہمراہ الیکٹریک کار بھی چلائی اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جدید ماڈلز کا معائنہ کیا۔

سندھ حکومت اور چینی کمپنی یوٹونگ میں ٹرانسپورٹ و توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

گورنر سندھ نے کہا کہ چین کی جدید ٹیکنالوجی سے پاکستان مزید فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی ٹیکنالوجی کے ذریعے ماحولیاتی مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے الیکٹریک کاروں اور موٹر سائیکلوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے زور دیا کہ پاکستان میں الیکٹریک گاڑیوں کے فروغ سے ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، جس سے ملک کی ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات میں مزید فروغ کی توقع ہے۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا Xuzhou میں الیکٹریک گاڑیوں اور موٹر سائیکل فیکٹری کا دورہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!