سندھ حکومت اور چینی کمپنی یوٹونگ میں ٹرانسپورٹ و توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

شنگھائی: چین کے شہر شنگھائی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر برائے توانائی و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے مشہور یوٹونگ بس کمپنی کے حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ میں ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف — ایگزیکٹو ڈائریکٹر، افسران کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات شروع

یوٹونگ حکام نے وزراء کو اپنی نئی اور جدید ماڈل بسوں کے بارے میں بریفنگ دی اور پاکستان، بالخصوص سندھ میں اپنی بسیں متعارف کرانے میں دلچسپی ظاہر کی۔ ملاقات میں دونوں فریقوں نے ٹرانسپورٹ اور متبادل توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو معیاری اور محفوظ ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون سرمایہ کاروں کے لیے بہترین موقع ہے، جہاں دس سالہ ٹیکس چھوٹ سمیت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں معیاری بس سروس فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ یوٹونگ جیسے ادارے پاکستان آ کر جدید بسیں تیار کریں تاکہ مقامی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

توانائی کے وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت ماحول دوست اور توانائی کے متبادل ذرائع پر مبنی پبلک ٹرانسپورٹ متعارف کرانے کی خواہاں ہے۔ ان کے مطابق یوٹونگ کی بسیں ماحول دوست خصوصیات کے باعث بہترین آپشن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شفاف سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی تاکہ عوام کو بہتر سہولیات اور سرمایہ کاروں کو پائیدار کاروباری ماحول فراہم ہو۔

WhatsApp Image 2025 09 17 at 6.01.58 PM WhatsApp Image 2025 09 17 at 6.01.59 PM

64 / 100 SEO Score

One thought on “سندھ حکومت اور چینی کمپنی یوٹونگ میں ٹرانسپورٹ و توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!