اقوام متحدہ کے وفد کی صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ سے ملاقات

اقوام متحدہ کے پاکستان میں ریزیڈینٹ و ہیومینٹرین کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ کی سربراہی میں یو این کنٹری مشن کا وفد صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی رہائشگاہ پہنچا، جہاں صوبائی وزیر نے گاؤں سید خادم علی شاہ آمد پر مہمانوں کا استقبال کیا۔
جیکب آباد نہر میں شگاف کی اطلاع ڈی جی پی ڈی ایم اے کا وضاحتی بیان

وفد میں جینیفر اینکروم (UNOPS)، افکے بوٹسمین (ہیڈ آف UNRCO) سمیت دیگر افسران شامل تھے۔ ملاقات میں سندھ میں جاری اقوام متحدہ کے منصوبوں کی کارکردگی، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ترقی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ یو این سسٹم کی مضبوطی اور باہمی تعلقات میں ریزیڈینٹ کوآرڈینیٹر دفتر کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ سندھ حکومت عالمی معاہدوں خصوصاً پائیدار ترقی کے اہداف پورے کرنے کے لیے کوشاں ہے اور یو این کے زیر نگرانی جاری منصوبوں کی جلد تکمیل چاہتی ہے۔

انہوں نے قدرتی آفات میں یو این کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی انسانی حقوق، پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلیوں پر یو این کے تعاون کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ حکومت اقوام متحدہ کے تحت جاری پروگرامز میں بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔ آخر میں سید ذوالفقار علی شاہ نے مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔

67 / 100 SEO Score

One thought on “اقوام متحدہ کے وفد کی صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!