ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ آبپاشی کی زیر انتظام کسی بھی نہر میں شگاف نہیں پڑا، صبح ایک نجی واٹر چینل میں 3 شگاف پڑنے کی اطلاع ملی تھی۔
ٹرمپ حماس یرغمالیوں کو مارنے کی دھمکی دے رہی ہے وینزویلا میں امریکی فضائی حملہ
انہوں نے بتایا کہ میڈیا پر خبریں نشر ہونے سے پہلے ہی اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں 2 شگاف پر دیے گئے جبکہ تیسرے شگاف کو پر کرنے کا عمل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں آبپاشی عملہ اور مشینری روانہ کر دی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 50 سے 60 گھر پانی کی لپیٹ میں آئے ہیں، جہاں ریسکیو ٹیموں کے ساتھ صحت اور لائیو اسٹاک کا عملہ بھی بھیج دیا گیا ہے۔ شگاف سے بہنے والے پانی کی نکاسی کے بعد اسے دوبارہ واٹر چینل میں چھوڑ دیا جائے گا۔
سلمان شاہ نے کہا کہ عوام کو اس طرح کی خبروں پر پریشان نہیں ہونا چاہیے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزمان کی ہدایات پر انتظامیہ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہے۔ عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری انتظامیہ سے رجوع کریں۔
