ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور ایکشن کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کا مشترکہ اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم اور ایس ایس پی ضلع وسطی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایس پیز، ڈی ایس پیز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اقوام متحدہ کے وفد کی صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ سے ملاقات

ڈپٹی کمشنر وسطی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن وائز رپورٹ مرتب کی جائے گی تاکہ غیر قانونی تعمیرات کی درست نشاندہی ہوسکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ "گراؤنڈ پلس تھری” فلورز قانون میں موجود ہی نہیں، اس نوعیت کی تعمیرات کو فوری طور پر مسمار کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رہائشی علاقوں میں جاری کمرشل تعمیرات کے خلاف بھی فوری کارروائی کی جائے، اور کسی بھی عمارت کو مسمار کرنے کے بعد رپورٹ سب رجسٹرار کو ارسال کی جائے تاکہ متعلقہ بلڈنگ کو بلیک لسٹ کیا جاسکے۔

ایس ایس پی ضلع وسطی نے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز اپنی انٹیلیجنس استعمال کریں اور غیر قانونی تعمیرات کو ہر صورت روکیں۔ اجلاس میں شریک زیشان صدیقی نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات عوامی مفاد میں ہیں اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “ضلع وسطی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور ایکشن کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کا مشترکہ اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!