وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے یرغمالیوں کو مارنے کی دھمکی دی ہے، جو ایک سنگین اقدام ہوگا۔
نیتن یاہو کا امریکی کانگریس وفد سے غیر معمولی موقف آپ کے موبائل میں اسرائیل کا حصہ ہے
ٹرمپ نے اعلان کیا کہ بے امنی کا شکار امریکی شہروں شکاگو اور نیو اورلینز میں مرحلہ وار نیشنل گارڈز تعینات کیے جائیں گے تاکہ حالات پر قابو پایا جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے حکم پر امریکی فورسز نے وینزویلا میں دوسرا فضائی حملہ کیا، جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔ کارروائی اس وقت کی گئی جب دہشتگرد منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کر رہے تھے۔ ٹرمپ کے مطابق اس آپریشن میں امریکی افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
امریکی صدر نے کہا کہ "قطر ہمارا اتحادی ہے اور اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا۔”
اس سے قبل ٹرمپ نے حماس کو خبردار کیا تھا کہ وہ یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال نہ کرے، کیونکہ اس کے نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔
