کراچی ایکسپو سینٹر میں دوسرا پاکستان انٹرنیشنل کھجور فیسٹیول سعید غنی کا موسمیاتی تبدیلی اور اسرائیلی مظالم پر اظہار خیال

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ دنیا بھر کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے اور اس کے اثرات کھجور کی صنعت سمیت زرعی شعبے پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دوسرا کھجور فیسٹیول کسانوں اور برآمد کنندگان کے لیے ایک اہم موقع ہے جو نہ صرف مقامی صنعت کو فروغ دے گا بلکہ برآمدات بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
اے این ایف ہیڈکوارٹرز میں نیشنل کاؤنٹر نارکوٹکس کنٹرول سینٹر کے قیام کی ورکشاپس کا آغاز

یہ بات انہوں نے منگل کے روز کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ دوسرے پاکستان انٹرنیشنل کھجور فیسٹیول میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ تقریب سے سی سی او ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد فیض احمد، قونصل جنرل متحدہ عرب امارات ڈاکٹر بخیت العتیق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے کئی علاقوں میں اعلیٰ معیار کی کھجور پیدا کی جاتی ہے اور اس سے بے شمار مصنوعات تیار ہو رہی ہیں، تاہم ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے صنعت کو بڑے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کھجور اور اس کی مصنوعات پر ریسرچ سینٹر قائم کر رہی ہے تاکہ اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھجور فیسٹیول خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا ذریعہ بھی ہے اور اس سے کاشتکاروں کے روابط بڑھیں گے، جس سے نہ صرف کسانوں کو فائدہ ہوگا بلکہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔ سعید غنی نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور قونصل جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اس ایکسپو کی معاونت جاری رکھے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عالمی ماہرین کی موجودگی سے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کے نئے طریقے سیکھنے میں مدد ملے گی۔ اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دنیا نے قطر پر حملے کی مذمت کی ہے اور اب اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، جبکہ ممکنہ طور پر تمام مسلم ممالک اس حوالے سے مشترکہ پالیسی مرتب کریں گے۔

WhatsApp Image 2025 09 16 at 2.52.52 PM WhatsApp Image 2025 09 16 at 2.52.52 PM 1 WhatsApp Image 2025 09 16 at 2.52.52 PM 2 WhatsApp Image 2025 09 16 at 2.52.53 PM WhatsApp Image 2025 09 16 at 2.52.53 PM 1 WhatsApp Image 2025 09 16 at 2.52.53 PM 2 WhatsApp Image 2025 09 16 at 2.52.54 PM

63 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی ایکسپو سینٹر میں دوسرا پاکستان انٹرنیشنل کھجور فیسٹیول سعید غنی کا موسمیاتی تبدیلی اور اسرائیلی مظالم پر اظہار خیال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!