نیشنل کاؤنٹر نارکوٹکس کنٹرول سینٹر (NCNC2) کا قیام اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیڈکوارٹرز میں یو این او ڈی سی اور آئی این ایل پاکستان کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد انسدادِ منشیات کی کوششوں کو یکجا کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مربوط قومی حکمتِ عملی مرتب کرنا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کرائم جائزہ اجلاس جرائم کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت
اسی سلسلے میں پانچ روزہ ورکشاپس کی سیریز بعنوان “منشیات کی اسمگلنگ کے انسداد کے لیے ہم آہنگی کے طریقۂ کار کا قیام” 15 ستمبر 2025 کو شروع ہوئیں، جن میں قومی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز شریک ہیں تاکہ مشترکہ اقدامات کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
افتتاحی اجلاس کا آغاز ڈائریکٹر جنرل اے این ایف، میجر جنرل عبدالموید ہلال امتیاز (ملٹری) کی افتتاحی تقریر سے ہوا۔ اس موقع پر یو این او ڈی سی کے کنٹری ریپرزنٹیٹو ٹروئلز ویسٹر اور آئی این ایل پاکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر لاین نیلسن نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے انسدادِ منشیات کے لیے مشترکہ اقدامات کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی و علاقائی سطح پر مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچوں کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ منشیات کی اسمگلنگ پر مؤثر قابو پایا جا سکے۔
ورکشاپ میں بریگیڈیئر سید عمران علی، سیکرٹری انٹر ایجنسی ٹاسک فورس/ڈائریکٹر انفورسمنٹ سمیت دیگر ماہرین اور حکام نے بھی شرکت کی۔

