کے الیکٹرک کے حب پمپنگ اسٹیشن پر اچانک بڑے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کا یہ بریک ڈاؤن صبح 6 بجے پیش آیا جس کے نتیجے میں حب رائزنگ مین کا شیل نکل گیا اور پانی کی لائن میں اوور فلو ہوگیا۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں دوسرا پاکستان انٹرنیشنل کھجور فیسٹیول سعید غنی کا موسمیاتی تبدیلی اور اسرائیلی مظالم پر اظہار خیال
ترجمان کے مطابق پانی کے اوور فلو پر فوری طور پر قابو پا لیا گیا جبکہ اطلاع ملتے ہی واٹر کارپوریشن کے افسران اور تکنیکی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ سی ای او واٹر کارپوریشن نے متاثرہ لائن کی فوری مرمت کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔
واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام اگلے 12 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا، جس کے بعد پانی کی فراہمی فوراً بحال کردی جائے گی۔
