ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کرائم جائزہ اجلاس جرائم کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں کرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم

اجلاس میں ڈی آئی جی سی آئی اے اور تینوں زونز کے ڈی آئی جیز نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ رپورٹس میں جرائم کی شرح، پولیس کے اقدامات، مقدمات کی پیش رفت، ہائی پروفائل کیسز اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مختلف اضلاع میں جرائم کی صورتحال اور تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ مقدمات کی مؤثر پیروی اور عدالتوں میں پیش رفت کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائیوں کے ساتھ ساتھ گٹکا اور ماوا فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن پر بھی غور کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی نے واضح کیا کہ زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مزید سخت اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

کراچی پولیس چیف نے افسران کو ہدایت دی کہ کومبنگ آپریشن، اسنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جا سکے اور شہریوں کو پرامن ماحول فراہم ہو۔

WhatsApp Image 2025 09 16 at 2.45.56 PM 1 WhatsApp Image 2025 09 16 at 2.45.57 PM

70 / 100 SEO Score

One thought on “ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کرائم جائزہ اجلاس جرائم کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!