معروف سماجی رہنما شعیب ہارون کی رہائش گاہ پر محفل میلاد ﷺ کا اہتمام کیا گیا۔ محفل میں ان کے خاندان کے افراد سمیت شہر کی معروف سماجی، سیاسی اور مذہبی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔
محفل میں معروف ثنا خوانوں نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں ہدیۂ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ نعت خوانی کے دوران شرکا نے عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شرکا کو موئے مبارک ﷺ کی زیارت بھی کرائی گئی۔ محفل کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔