این ڈی ایم اے کا ہائیڈرولوجیکل الرٹ، سندھ کے زیریں علاقوں میں شدید سیلاب کا خدشہ

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریائے سندھ کے زیریں مقامات کے لیے ہائیڈرولوجیکل الرٹ جاری کر دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ سندھ میں گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 35 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جو اگلے 2 سے 3 روز میں سکھر اور 24 سے 26 ستمبر تک کوٹری بیراج تک پہنچے گا۔ اس دوران کوٹری بیراج پر بہاؤ 4 لاکھ سے 4 لاکھ 45 ہزار کیوسک تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دریائے چناب کے بالائی علاقوں میں پانی کی سطح معمول پر آچکی ہے، تاہم پنجند کے مقام پر 3 لاکھ 8 ہزار کیوسک کے ساتھ اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، مظفرگڑھ، راجن پور، لودھراں، بہاولپور، رحیم یار خان، علی پور، سیت پور، لیاقت پور، اوچ شریف اور احمد پور شرقی میں اب بھی شدید سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

دریائے راوی میں مجموعی طور پر صورتحال معمول پر ہے، البتہ گنڈا سنگھ کے مقام پر ایک لاکھ 8 ہزار کیوسک کا ریلا موجود ہے۔ دریائے ستلج میں مجموعی صورتحال معمول کے مطابق ہے، تاہم سلیمانکی اور ہیڈ اسلام پر بالترتیب 89 ہزار اور 83 ہزار کیوسک کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مشرقی دریاؤں کے بہاؤ میں اضافے کے باعث آئندہ چند روز میں سندھ کے نچلے حصوں میں شدید سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر سول اور عسکری ادارے ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور اب تک پنجاب میں 27 لاکھ اور سندھ میں 16 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ خطرے والے علاقوں سے بروقت انخلا کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ہنگامی کٹس اور ضروری دستاویزات محفوظ رکھیں۔ مزید رہنمائی کے لیے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ استعمال کی جا سکتی ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “این ڈی ایم اے کا ہائیڈرولوجیکل الرٹ، سندھ کے زیریں علاقوں میں شدید سیلاب کا خدشہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!