خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں میں بھارت نواز دہشت گرد گروہ ’’فتنۃ الخوارج‘‘ کے 31 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔

علیمہ خان کا دعویٰ: عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے کی تیاری

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 13 اور 14 ستمبر کو دو مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اسی نوعیت کی ایک اور کارروائی ضلع بنوں میں کی گئی، جس میں مزید 17 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان کے مطابق دونوں مقامات پر علاقے کو کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشت گرد کو بھی نشانہ بنایا جا سکے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

One thought on “خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!