پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل کل سے شروع، دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

لاہور (اسٹاف رپورٹر) پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل کل سے شروع ہونے جا رہا ہے، 16 سے 19 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا 20 ستمبر سے ڈینگی پھیلنے کا الرٹ، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ سمیت نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ 18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی اور مری کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں کے اطراف جمع ہونے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

دوسری جانب واپڈا نے دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تربیلا میں پانی کی آمد ایک لاکھ 54 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 54 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ منگلا میں آمد 32 ہزار 500 اور اخراج 9 ہزار کیوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں آمد ایک لاکھ 75 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 69 ہزار 200 کیوسک ہے۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 60 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 57 ہزار 400 کیوسک ہے، نوشہرہ پر دریائے کابل میں آمد و اخراج 19 ہزار 500 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزروائر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 29 لاکھ 32 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے چناب پنجند کے مقام پر اونچے درجے کا سیلابی ریلا موجود ہے جس کے باعث جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع میں صورتحال تشویشناک ہے۔

وفاقی وزیر معین وٹو کے مطابق تربیلا ڈیم مکمل طور پر بھر چکا ہے جبکہ منگلا ڈیم 95 فیصد تک بھر چکا ہے۔ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور ہنگامی کٹ ہمہ وقت تیار رکھیں۔

61 / 100 SEO Score

One thought on “پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل کل سے شروع، دریاؤں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!