کراچی میں مطلع ابر آلود، مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور پھوار سے موسم خوشگوار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں دو روز تک تیز دھوپ کے بعد پیر کی صبح موسم یکسر تبدیل ہوگیا۔ مطلع ابرآلود رہنے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور پھوار پڑی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویے پر پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی مایوسی

تفصیلات کے مطابق کلفٹن، ایم اے جناح روڈ اور شارع فیصل سمیت دیگر مقامات پر بارش سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں معمول کے مطابق چلتی رہیں گی جبکہ صوبے کے بیشتر علاقے بدستور گرم اور مرطوب رہیں گے۔ تاہم سندھ کے ساحلی مقامات پر ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ادھر ویدر اپ ڈیٹس کے مطابق بحیرۂ عرب سے آنے والی مرطوب ہواؤں کے باعث کراچی کے کچھ حصوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ کل صبح 7 بجے سے دوپہر 3 بجے کے درمیان بعض مقامات پر معتدل بارش بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ 16 سے 19 ستمبر کے دوران ملک پر نئے مون سون سسٹم کے اثرات متوقع ہیں جس کے نتیجے میں سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع مزید ابر آلود رہ سکتا ہے۔ تاہم کراچی میں تیز بارش کا فی الوقت کوئی امکان نہیں ہے۔

66 / 100 SEO Score

One thought on “کراچی میں مطلع ابر آلود، مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور پھوار سے موسم خوشگوار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!