قائدآباد پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) قائدآباد پولیس نے دوران گشت ریڑھی روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت اکبر علی کے نام سے ہوئی ہے۔

صدر آصف زرداری کا چین میں ہائی اسپیڈ ٹرین کا سفر، زلزلہ وارننگ سسٹم کو انجینئرنگ کا شاہکار قرار

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کیے گئے۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزم کراچی کے مختلف تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “قائدآباد پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!