ضلع کیماڑی میں پولیس کی کارروائی، گٹکا/ماوا فروش گرفتار

کراچی (کرائم رپورٹر) ضلع کیماڑی تھانہ مدینہ کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر سیکٹر C3 رانگڑ محلہ سعیدآباد میں کارروائی کرتے ہوئے عابد کریانہ اسٹور پر چھاپہ مارا اور گٹکا/ماوا فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

قائدآباد پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم گرفتار

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عابد علی صدیقی ولد الطاف علی کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے کریانہ اسٹور سے 25 عدد مضر صحت گٹکا/ماوا کی پڑیاں، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو ایس ایچ او تھانہ مدینہ کالونی سب انسپکٹر عرفان میو کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے مخبر خاص کی مدد سے گرفتار کیا۔ ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے جبکہ اس کے خلاف گٹکا/ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

52 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!