چینگدو/میان یانگ (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے شہر چیگندو سے میان یانگ تک جدید ہائی اسپیڈ ٹرین کے ذریعے سفر کیا۔ یہ سفر صرف نصف گھنٹے میں مکمل ہوا۔ ٹرین میں صدر کو آپریشن، سروس اور سیفٹی سسٹمز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کراچی کے مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، عوام کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑیں گے، ثروت اعجاز قادری
ترجمان کے مطابق چین کے پاس دنیا کا سب سے بڑا ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک ہے جس کی لمبائی 45 ہزار کلومیٹر پر محیط ہے اور اس کے ذریعے سالانہ دو ارب سے زائد مسافر سفر کرتے ہیں۔ یہ ٹرینیں 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہیں۔
صدر زرداری نے کہا کہ آلودگی سے پاک الیکٹرک ٹرین اور زلزلہ وارننگ سسٹم انجینئرنگ کا شاہکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ایک معیاری اور یکساں ریل نیٹ ورک قائم کر کے جدید کنیکٹیویٹی کی شاندار مثال قائم کی ہے۔ چین کی جدت پسندی پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے لیے سبق آموز ہے۔
صدر کے ہمراہ پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی، چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ میان یانگ پہنچنے پر نائب میئر وُو ہاؤ نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔

