وزیراعظم کا نوٹس، ترک نژاد خاتون نسلیحان کی ترکیہ واپسی کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر ترک نژاد خاتون کی ترکیہ واپسی کے دوران جہاز سے آف لوڈ کرنے کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی نے اس سلسلے میں خاتون نسلیحان سے لاہور میں ملاقات کی اور فوری طور پر ان کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

پہلگام واقعہ: بھارت میں پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کا شور، ٹیم کھیلنے پر قائم

وزیر اعظم کی ہدایت پر ایم ڈی او پی ایف نے کہا کہ متاثرہ اوورسیز خاتون کی ترکیہ واپسی کا مسئلہ جلد از جلد حل کر دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے بچوں اور شوہر کے ہمراہ اپنی والدہ سے ملنے جا سکیں۔

نسلیحان نے وزیراعظم اور او پی ایف حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی نوٹس کے بعد انہیں دوبارہ کبھی ایسے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "اب ترکیہ کے ساتھ پاکستان بھی میرا وطن ہے۔”

52 / 100 SEO Score

One thought on “وزیراعظم کا نوٹس، ترک نژاد خاتون نسلیحان کی ترکیہ واپسی کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!