پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف ایشیا کپ میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، تاہم بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نے وضاحت کی ہے کہ قومی ٹیم میدان میں اترے گی اور کھلاڑی اپنی کارکردگی کے ذریعے ملک کی نمائندگی کریں گے۔
سندھ میں سیلابی صورتحال، گڈو بیراج پر اونچے اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب جاری: شرجیل میمن
اسسٹنٹ کوچ کے مطابق کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا بہتر ہے جبکہ کھلاڑی حکومتی اور بی سی سی آئی کے فیصلوں کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور بورڈ کی ہدایت کے مطابق ہی ٹیم کا رویہ طے ہوتا ہے۔
بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی نے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے کی منظوری دے دی ہے تاکہ کسی عالمی ادارے کی جانب سے کارروائی نہ ہو۔
رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام شرکت نہیں کریں گے، صرف قائم مقام صدر راجیو شکلا اس موقع پر موجود ہوں گے۔
