تھائی لینڈ کے مشرقی صوبے کے ضلع موانگ میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ایک بڑے پولٹری فارم میں 50 ہزار مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔
آرٹس کونسل کراچی میں سید کاشف رضا کے شعری مجموعے “گلِ دوگانہ” کی تقریبِ رونمائی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولٹری فارم کی مالکن کو اس نقصان سے 8 سے 10 ملین بھات (مقامی کرنسی) کا مالی دھچکا پہنچا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رات بھر ہونے والی بارش کے باعث فارم میں پانی بھر گیا، جس کی سطح 30 سینٹی میٹر تک پہنچ گئی۔ اس دوران ایک شیڈ پانی میں بہہ گیا جبکہ دوسرے شیڈ میں موجود تقریباً تمام مرغیاں دم توڑ گئیں۔ یہ مرغیاں 18 ستمبر کو فروخت کے لیے تیار تھیں۔
مالکن نے مزید بتایا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل 2022 میں بھی شدید بارشوں اور سیلاب نے ان کے پولٹری فارم کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔
