ایس ایس پی ضلع کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق حادثہ شام 6 بج کر 50 منٹ پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 سے 5 سالہ بچہ ازلان ولد افسر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق بچے کو فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ڈیوٹی افسر کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال روانہ کردیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سائیٹ اے کے ایس ایچ او پولیس نفری کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچے اور واٹر ٹینکر نمبر K-6036 کو قبضہ پولیس میں لے لیا۔ ٹینکر ڈرائیور وزیر محمد ولد جان محمد کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے ٹریفک کو بحال کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کرلیا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔