ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، اسٹریٹ کرائم کے انسداد پر سخت ہدایات

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی صدارت میں کانفرنس روم ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ایس پی گلبرگ، ایس پی لیاقت آباد ڈویژن، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور برانچ انچارجز شریک ہوئے۔

ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ کی زیر صدارت رینک لگانے کی تقریب، 42 افسران انسپیکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے

میٹنگ کے دوران ایس ایس پی سینٹرل نے ایس ایچ اوز کی ایک ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور اسٹریٹ کرائم و وہیکیولر کرائم کے حوالے سے رپورٹ طلب کی۔

ذیشان شفیق صدیقی نے ہدایت دی کہ اسٹریٹ کرائم اور وہیکیولر کرائم میں ملوث ملزمان کو ٹیکنیکل بنیادوں پر گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری تیز کرنے، اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کی معیاری انٹیروگیشن یقینی بنانے اور شاہین فورس کو بھرپور انداز میں استعمال کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اس کے علاوہ ایس ایس پی سینٹرل نے منشیات کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت دیتے ہوئے تمام ایس ایچ اوز کو کارروائیاں تیز کرنے کی تاکید کی۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، اسٹریٹ کرائم کے انسداد پر سخت ہدایات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!