کراچی: ڈی آئی جی پی ویسٹ زون آفس گلبرگ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں زون ویسٹ کے 42 سب انسپیکٹرز کو انسپیکٹر کے رینک لگائے گئے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور طلال چودھری کی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد
تقریب میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی اور ایس ایس پی ویسٹ طارق الحئی مستوئی نے بھی شرکت کی۔
ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام افسران جہاں بھی تعینات ہوں، ایمانداری، فرض شناسی اور لگن کے ساتھ عوام کی خدمت کو اپنا مقصد بنائیں اور پولیس کے محکمے کا وقار بلند کریں۔
ترقی پانے والے افسران نے ڈی آئی جی ویسٹ زون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی قابلیت اور محنت سے ادارے کی نیک نامی میں اضافہ کریں گے۔
آخر میں ڈی آئی جی ویسٹ زون عرفان بلوچ نے نیک تمناؤں کے ساتھ تمام افسران کو رخصت کیا۔
